عمران خان کی ٹیلی تھون میں موصول 1.2ارب روپے سے سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر

اب تک 28ہزار700 بینک اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں جبکہ 8ہزار831 اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی جاچکی،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعداد و شمار جاری کردیے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی تھون میں جمع ہونے والے ایک ارب 20 کروڑ روپے سیلاب متاثرین کے تباہ حال گھروں کی مرمت پر خرچ کردیے گئے۔

اس بات کا انکشاف احساس پروگرام کی بانی اور  سابق معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی تھون سے جمع 13 ارب روپے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں لگانے کا اعلان

عمران خان کی ٹیلی تھون سے موصول ہونے والی رقوم کی تفصیلات میڈیا سے شیئر

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے فنڈز کے اجرا کی تفصیلات  شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ فلڈ ریلیف ہاؤسنگ معاوضے کی مد میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تقسیم کردہ رقم میں سے ایک ارب 20 کروڑ روپے  عمران خان ٹیلی تھون فلڈ ریلیف فنڈز  کی طرف سے فراہم کیے گئے تھے جو وزیراعلیٰ کے پی کے فلڈ ریلیف فنڈ میں موصول ہوئے تھے۔

ثانیہ نشتر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 51ہزار 890 گھروں کاسروے کیا گیا جن میں سے 48 ہزار 389 گھر متاثرہ پائے گئے،ضلع کی طرف سے 44ہزار108گھروں کی منظوری دی گئی جبکہ پی ڈی ایم اے نے 34ہزار280 گھروں کو منظور کیا۔اب تک 28ہزار700 بینک اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں جبکہ 8ہزار831 اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی جاچکی ہے۔

متعلقہ تحاریر