الطاف حسین کا اپنی شرکت کے بغیر بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کا کہنا ہے کہ جب تک اس ایم کیو ایم کو سیاسی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جاتی جس کی سربراہی میرے پاس ہے اس وقت تک بلدیاتی انتخابات سمیت تمام ترسیاسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے کراچی کے شہریوں سے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک الطاف حسین کی ایم کیو ایم کو سیاسی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جاتی تب تک بائیکاٹ کریں گے ۔
لندن میں دنیا نیوز کے صحافی اظہر جاوید سے گفتگو میں الطاف حسین نے اہلیان کراچی سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے بغیر سیاسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی تصفیے پر پہنچ گئیں
اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ الطاف حسین نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اپنےحامیوں سے15جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی کال دے تھی ۔
کراچی والوں کیکئے @AltafHussain_90 کا پیغام بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ pic.twitter.com/k0GPNzQMO1
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) December 2, 2022
الطاف حسین نے کہا تھا کہ ان کے حامیوں کو بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرکے ان سے وفاداری کا ثبوت دینا چاہیے۔کراچی والے ثابت کردیں کہ کل بھی لوگ الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی لوگ الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، ساتھیوں، ماؤں،بہنوں، بزرگوں اور حق پرست عوام بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کی آج سے تیاری شروع کردیں، آپ بلدیاتی الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیے
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستانی سیاست میں واپسی کی کوششیں تیز کردیں
دوسری جانب کراچی میں الطاف حسین کی حمایت میں مختلف علاقوں میں پینا فلیکس اور بینرز بھی آویزاں کیے جارہے ہیں۔ بینرز میں الطاف حسین کے حق میں نعرے درج کیے گئے ہیں ۔
نامعلوم افراد کی جانب سے رات کراچی کے مختلف علاقوں میں الطاف حسین کے حق میں آویزاں کیے گئے بینرز میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ الطاف حسین پر لگی پابندیا ں ختم کی جائیں۔