میجر جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات
وی کور کمانڈر مقرر ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل افتخار اب لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی جگہ کراچی روانہ ہوں گے۔
میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی جگہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، جنہیں کور کمانڈر وی کور (سندھ) تعینات کیا گیا ہے۔
اس بات کا انکشاف بزنس ریکارڈر نے ہفتے کے روز اپنے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ میجر جنرل احمد شریف اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن (DESTO) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے.
یہ بھی پڑھیے
صحافی ارشد شریف قتل کیس: تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول
عمران خان دھمکی آمیز لہجہ ترک کریں گے تو مذاکرات ہوں گے، مسلم لیگ ن
ذرائع کے مطابق ڈیسٹو ایک خفیہ ادارہ ہے جو سائنسی اینڈ تکنیکی تحقیق اور ایرو ڈائنامکس، پروپلشن اور پروپیلنٹ اور ایویونکس کے شعبوں میں ہتھیاروں کے نظام کی ترقی میں مصروف عمل ہے۔
تاہم ایک بین خدماتی تنظیم (انٹر سروسز اوگنائزیشن) کے طور پر اس کی نگرانی جوائنٹ سروسز ہیڈ کوارٹر کرتی ہے اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (SPD) کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔
میجر جنرل احمد شریف کا تعلق الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (EME) کور سے ہے ، اطلاعات کے مطابق وہ ملٹری انٹیلی جنس اور ملٹری آپریشنز دونوں میں کام کر چکے ہیں۔
وی کور کمانڈر مقرر ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل افتخار اب لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی جگہ کراچی روانہ ہوں گے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کوارٹر ماسٹر جنرل (کیو ایم جی) کے طور پر تعینات کیا جائے گا اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا چیف لاجسٹک سکول کے طور پر کام کریں گے، دونوں لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود اور لیفٹیننٹ جنرل شہباز خان کو 31 ویں کور کمانڈر کے طور پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔