وفاقی حکومت نے عبدالعلیم خان کی پارک ویو سٹی ہاؤسنگ اسکیم کا این او سی بحال کردیا
سی ڈی اے حکام کے مطابق این او سی سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کی روشنی میں بحال کیا گیا۔

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پارک ویو سٹی ہاؤسنگ اسکیم کا این او سی ایک مرتبہ پھر سے بحال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے حکام نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد پارک ویو سٹی ہاؤسنگ اسکیم کا این او سی بحال کردیا ہے ، مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبدالعلیم خان اور ان کے فیملی ممبر کی ملکیت ہے۔
وفاقی حکومت نے علیم خان کی ھاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی کا این اوسی بحال کر دیا۔ pic.twitter.com/VTPBreyBLZ
— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) December 5, 2022
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف سے تکرار کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کا سینٹورس مال سیل
ملک بھر کی مختلف اور منفرد ثقافتوں کے رنگ اسلام آباد میں ایک سنگ
پارک ویو سٹی ہاؤسنگ اسکیم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زون IV میں واقع ہے۔
یاد رہے کہ جنوری 2021 میں اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوسائٹی کو اعتماد کی خلاف ورزی کا ایک کلاسک کیس قرار دیا تھا کیونکہ اسلام آباد کی اراضی کا نگران ادارہ سی ڈی اے اپنی قانونی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے حکام نے سوسائٹی کو سائٹ تک سڑک کی تعمیر کے لیے سی ڈی اے کی حاصل کردہ اراضی کا ایک حصہ استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بعد این او سی دیا گیا تھا۔