سعودی عرب فلسطین پر قابض اسرائیل کو آزاد ملک تسلیم کرنے پر آمادہ ؟

اسرائیل کے معروف ترین اخبار "دی یروشلم پوسٹ" نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی ٰ کیا ہے کہ مملکت سعودیہ عربیہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات  معمول پر لانا چاہتا ہے مگر اس میں کتنا وقت لگے کا اس کا اندازہ نہیں ہے، اخبار نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات ہونے کا دعویٰ کیا ہے

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایک اخباری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے ۔

اسرائیل کے معروف ترین اخبار "دی یروشلم پوسٹ” نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی ٰ کیا ہے کہ مملکت سعودیہ عربیہ  اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات  معمول پر لانا چاہتا ہے  مگر اس میں کتنا وقت لگے کا اس کا اندازہ نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی اہلکار نے نہتے فلسطینی کو سرعام گولیاں مار کر شہید کردیا

"دی یروشلم پوسٹ” نے دعویٰ کیا کہ سعودی حکام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں مصروف ہیں تاہم اس کے ظاہر ہونے کے امکانات میں کتنا وقت درکار ہوگا اس کو کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے ۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کا حوالے   سےدعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی حکام کو  سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی  ضمانت دی ہے ۔

یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں عادل الجہیر نے  حکام کو بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے میں وقت لگے گا ۔

"دی یروشلم پوسٹ” کے مطابق  سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان (ایم بی ایس ) نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ  ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ضروری ہے۔

تیل کی کٹوتی کے معاملے پر سعودیہ اور امریکا کے تعلقات میں خرابی پیدا ہوئی تاہم اب امید ظاہرکی جارہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل سے بھی تعلقات معمول پر آئیں گے ۔

امریکا نے سعودی عرب کی جانب سے اسلحے کی سپلائی کے مطالبے پر بھی دھیان دینا شروع کردیا ہے۔ امریکا نے ریاض کو محدود سول نیوکلیئر پروگرام کی اجازت بھی  دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

فرحۃ : ناکبہ پر بنی فلم کی اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود نیٹ فلکس پر نمائش جاری

"دی یروشلم پوسٹ” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاہدہ ابراہیم کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش  کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والا سعودی عرب ایک اور عرب ملک ہوگا۔

اسرائیل کے معروف ترین اخبار "دی یروشلم پوسٹ” نے اپنی رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر