بجلی کی طلب میں کمی، اٹک ریفائنری میں فرنس آئل کی پیداوار عارضی بند
ملک میں بجلی کی طلب 10 ہزار میگاواٹ تک کم ہوگئی،جنوب میں صنعتی طلب میں 25 سے 30 فیصد کی کمی ہوئی ہے، ریفائنری بند ہونے سے ڈیزل کی درآمد میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ پر دباؤ بڑھے گا، صحافی علی خضر
ملک میں بجلی کی طلب میں بڑے پیمانے پر کمی کے باعث فرنس آئل کی طلب بھی کم ہوگئی۔اٹک ریفائنری نے فرنس آئل کا مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ بند کردیا۔
ملک میں بجلی کی طلب 10 ہزار میگاواٹ تک کم ہوگئی ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں بجلی کی صنعتی طلب میں 25 سے 30 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے نواز شریف کی واپسی سے قبل عوام کر ریلیف فراہم کرنے کی ٹھان لی
مشکل فیصلے نہ کیے اور آئی ایم ایف نہ آیا تو ڈیفالٹ سے بچنا مشکل ہوگا، مفتاح اسماعیل
صحافی علی خضر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اٹک ریفائنری فرنس آئل کی طلب میں کمی کی وجہ سے اپنا مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ بند کر رہی ہے۔ بجلی کی طلب میں 10 ہزار میگاواٹ تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ جنوب کے صنعتی علاقوں میں بجلی کی طلب کمی کےبعد 25سے30فیصد رہ گئی ہے۔
HSD refining margins are very high. Its better to import crude and process in Pakistan to save dollars.
Local refineries should export FO at discount, as HSD margins are enough to cover.
Every year its a same problem – successive governments failed to resolve FO issue
— Ali khizar (@AliKhizar) December 13, 2022
انہوں نے کہاکہ ریفائنری بند ہونے سے ڈیزل کی درآمد میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ پر دباؤ بڑھے گا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کا ریفائننگ مارجن بہت زیادہ ہے، بہتر ہے کہ خام تیل درآمد کیا جائے اور ڈالر بچانے کیلیے اسے ملک میں صاف کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ مقامی ریفائنریز کو رعایت پر فرنس آئل برآمد کرنا چاہیے کیونکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل منافع پورا کرنے کیلیے کافی ہے ۔یہ ہر سال کا مسئلہ ہے ، پچھلی حکومتیں فرنس آئل کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔