جویریہ صدیقی شہید ارشد شریف کی کردار کشی پر راناثنااللہ پر پھٹ پڑیں
اعلیٰ ریاستی عہدیدار کی جانب سے ملاقات میں سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کیلیے دباؤ ڈالنے کےبعد شہید ارشد شریف کی والدہ علیل ہوگئیں۔
کینیا میں بے دردی سے قتل کیے گئے پاکستانی صحافی اور معروف اینکر ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی مرحوم اور ان کے اہلخانہ کی مبینہ کردار کشی پر وزیرداخلہ راناثنااللہ پر پھٹ پڑیں۔
دوسری جانب شہید ارشد شریف کی والدہ اعلیٰ ریاستی عہدیدارکی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کےبعد شدید علیل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
ارشد شریف قتل کیس: رانا ثناء اللہ کی سلمان اقبال پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ
صحافی طارق متین نے سینئر اینکر پرسن طلعت حسین کے پروگرام کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے وزیرداخلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شہید ارشد شریف کی والدہ کو تحریک انصاف اور ایک نجی چینلز کے لوگوں نے گھیر رکھا ہے،انہوں نے ارشد شریف کی میت سرکاری طور پر وصول کرنے کی کوشش کی تو مراد سعید نے انکی والدہ پر دباؤ ڈال انہیں ایئرپورٹ نہ جانے کا پیغام بھجوایا۔
رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال نے شہید والدہ کو بیرون ملک بلوانے کیلیے بھی پوری کوشش کی ہے تاہم پتہ نہیں ان کا ویزا نہیں لگا یا انہوں نے خود جانے سے انکارکردیا۔
جب رانا ثناء پرمنشیات کامقدمہ بنا تھا میں نے اور ارشد نے مذمت کی تھی اسکوسیاسی کاروائی قرار دیا اور راناثنا اےآر وائی کی سکرین پرجلوہ افروز ہوئے اورارشد کاشکریہ اداکیااب ارشد دنیا میں نہیں تو یہ اپنےہم خیال اینکرزکےساتھ روز مرحوم اور انکے خاندان کی کردار کشی کررہے ہیں ۔
کیوں؟؟ https://t.co/4tddfkDIt0— Javeria Siddique (@javerias) December 13, 2022
جویریہ صدیقی نے طارق متین کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ”جب رانا ثنا پرمنشیات کامقدمہ بنا تھا میں نے اور ارشد نے مذمت کی تھی اسکوسیاسی کارروائی قرار دیا اور راناثنا اےآر وائی کی اسکرین پرجلوہ افروز ہوئے اورارشد کاشکریہ اداکیا۔اب ارشد دنیا میں نہیں تو یہ اپنےہم خیال اینکرزکےساتھ روز مرحوم اور انکے خاندان کی کردار کشی کررہے ہیں ۔ کیوں؟؟ “۔
رانا ثناءاللہ نے اسی معاملے میں میرا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔ مگر انکے دور میں مجھ پر 22 اور صحافیوں پر 50 کے قریب جعلی مقدمات بنے۔ اب ہم کس کا شکریہ ادا کریں ؟ https://t.co/939acS8100
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 13, 2022
اینکر عمران ریاض نے جویریہ صدیقی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”رانا ثناءاللہ نے اسی معاملے میں میرا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔ مگر انکے دور میں مجھ پر 22 اور صحافیوں پر 50 کے قریب جعلی مقدمات بنے۔ اب ہم کس کا شکریہ ادا کریں ؟“۔
اسکا کریڈٹ انکو جاتا ہےجنہوں نے انکو ہم پر مسلط کیا اور این آر او 2 دیا۔ دوسرا کامران شاہد، طلعت حسین اور حامد میر اپنے اپنے شوز میں رانا ثناء اللہ کو مرحوم ارشد اور ہمارے خاندان کے خلاف بولنے کے لئے ائیر ٹائم کیوں دیتے ہیں؟؟ کیا میڈیا ایک خاندان کی مانند نہیں ہے ؟ https://t.co/AjKJd09QLz
— Javeria Siddique (@javerias) December 13, 2022
جویریہ صدیقی نے لکھا کہ”اسکا کریڈٹ انکو جاتا ہےجنہوں نے انکو ہم پر مسلط کیا اور این آر او 2 دیا۔ دوسرا کامران شاہد، طلعت حسین اور حامد میر اپنے اپنے شوز میں رانا ثناء اللہ کو مرحوم ارشد اور ہمارے خاندان کے خلاف بولنے کے لئے ائیر ٹائم کیوں دیتے ہیں؟؟ کیا میڈیا ایک خاندان کی مانند نہیں ہے ؟“۔
دوسری جانب شہید ارشد شریف کی والدہ ایک اعلیٰ ریاستی ادارے کے عہدیدار کی ملاقات کے بعد بیمار پڑگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ ریاستی عہدیدار نے شہید کی بیوہ والدہ سے ملاقات میں ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شہید ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست واپس لیں، تعاون کی صورت میں انہیں خاندان سمیت کسی محفوظ ملک میں منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔