عمران خان حملہ کیس : رانا ثنا اللہ سمیت 3 وفاقی وزرا کی آج جے آئی ٹی میں طلبی
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر وزیرآباد میں کیے گئے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وفاقی وزرا رناثنااللہ ، مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کو آج طلب کرلیا۔
جے آئی ٹی نے تینوں لیگی رہنماؤں کو نوٹسز ارسال کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف اور رانا ثنااللہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہے ہیں، عمران خان
عمران خان پر حملہ کی تحقیقات: وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن کے لیے چیف جسٹس کو خط
وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رانا ثنا اللہ، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔
تحقیقاتی ٹیم نے لیگی رہنماؤں کو 17 دسمبر کو صبح گیارہ بجے سی سی پی او آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تینوں افراد سے الگ الگ بیانات ریکارڈ کرے گی اور عمران خان پر حملے سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ ماہ 3 نومبر پر حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیرآباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔









