مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 66 فیصد کمی

پاکستان نے جولائی تا نومبر 2022 کے دوران 29کروڑ 5لاکھ 70 ہزار ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 85 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے موبائل درآمد کیے گئے تھے، ادارہ شماریات

رواں مالی سال 23-2022 کے پہلے 5 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 66.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جولائی تا نومبر 2022 کے دوران 29کروڑ 5لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے ۔

یہ بھی پڑھیے

پانچ ماہ میں بجلی کے پیداواری ایندھن کی لاگت میں 35 فیصد اضافہ ہوگیا

ایل سیز کی عدم دستیابی، انڈس موٹر نے بھی 10 دن کیلیے پیداوار روک دی

اعدادو شمار کے مطابق  جولائی تا نومبر22-2021   کے دوران پاکستان میں  85کروڑ 67لاکھ 30ہزار  امریکی ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے ، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس سال موبائل فون کی درآمدات  میں 66.08 فیصد کی کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

دریں اثنا سال بہ سال کی بنیاد پر گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں نومبر 2022   کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں بھی 69.57 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

متعلقہ تحاریر