خیبر پختون خوا میں گورنر راج کی بازگشت، اسمبلی تحلیل کا امکان ختم

مسلم لیگ ن کا کہناہے عمران خان کے پی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے ، کیونکہ ان کا سارا خرچ خیبرپختونخوا کی حکومت چلاتی ہے۔

پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ ٹل جانے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا امکان بھی ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کے حوالے سے آج کسی بھی قسم کی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

ترجمان ن لیگ اختیار ولی نے بھی اسمبلی تحلیل کے امکان کے بعد گورنر راج لگانے کی دھمکی دی ہے جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے حوالے سے صرف عمران خان کے اشارے کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ذاتی خرچ سے غیرملکی دورے،بشریٰ گوہر نے بلاول بھٹو سے ذریعہ آمدن پوچھ لیا

ایک شخص نے ملک سے ظلم کیا، عمران خان کی جنرل (ر) باجوہ کا نام لیے بغیر تنقید

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اعلان کے مطابق پہلے پنجاب اور پھر خیبرپختونخوا اسمبلی آج تحلیل ہونی تھی۔

ن لیگ کے ایم پی اے اختیار ولی کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے کیونکہ خیبرپختونخوا کے وسائل سے ہی انکی سیاست چل رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی غیر جمہوری اقدام کیا گیا تو گورنر راج کے علاوہ اور کوئی اپشن موجود نہیں ہو گا۔

متعلقہ تحاریر