محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، ن لیگی ایم این اے چودھری اشرف گرفتار

ن لیگی ایم این اے چودھری اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلسازی کے الزام پر گرفتار کیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ممبر نیشنل اسمبلی چودھری محمد اشرف کو جعلسازی اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

میری ٹائم اور کلوریٹ آف کسٹمز کی کارروائی میں 2 ارب روپے کی منشیات ضبط

کراچی میں اداکارہ سلومی عزیز کے بھائی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا۔ چودھری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق چودھری محمد اشرف نے 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی جعلسازی اور فراڈ سے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے مل کر جعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کا کہنا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر چودھری محمد اشرف کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چودھری محمد اشرف نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرکے مقدمہ نمبر 18/22 درج کرکے ایم این اے چودھری محمد اشر ف کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر