ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے

پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون میں اعلان کیے گئے15 ارب روپے میں سے 4 ارب 60 کروڑ روپے وصول ہوئے جس میں سے 3 ارب 60 کروڑ تقسیم کردیئے جبکہ ایک ارب سندھ کے لیے روکے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب  فنڈ میں 3 ارب 40 کروڑ  جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا فنڈ میں  ایک ارب 20 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں

پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تین ٹیلی تھون کی جس میں 15ارب روپے کی امداد کے اعلانات کیے گئے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ایک  پریس بریفنگ میں پنجاب احساس پروگرام کے چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جمع کی گئیں رقم کے حوالے سے اعداد و شمار بتائیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی ٹیلی تھون میں موصول 1.2ارب روپے سے سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر

احساس پروگرام پنجاب کی چیئرپرسن ثانیہ نشترنے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تین ٹی وی ٹیلی تھون کی جس میں 15 ارب روپے کی امداد کے اعلانات کیے گئے تھے ۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر نے بتایا کہ ٹیلی تھون میں اعلانات کیے 15 ارب روپے میں سے ہمیں اب تک صرف 4 ارب 60کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں جس میں سے 3 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

احساس پروگرام کی چیئر پرسن نے بتایا کہ سیلاب متاثرین  کے لیے بنائے گئے وزیراعظم پنجاب کے فنڈ میں 3 ارب 40 کروڑ جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا فنڈ میں  ایک ارب 20 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ٹیلی تھون کے ذریعے موصول 4 ارب 60 کروڑ روپے میں سے 3 ارب 60 کروڑ خرچ ہو چکے ہیں جبکہ ایک ارب روپے صوبہ سندھ کے متاثرین کے لیے رکھے گئے ہیں۔

پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن کا کہنا تھا سندھ میں اب تک امداد اس لیے تقسیم نہیں کی گئی کیونکہ ہمارے پاس متاثرین کا ڈیٹا نہیں ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کا ڈیٹا بروقت دستیاب ہو گیا تھا ۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ جیسے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے تیزی سے ڈیٹا مکمل کیا امید ہے سندھ حکومت نے بھی کرلیا ہوگیا جیسے ہی سندھ کا دیٹا مل جائے گا وہاں متاثرین میں امداد فراہم کی جائے گی ۔

پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے اس لیے روکے گئے ہیں کیونکہ چیئرمین عمران خان نے سندھ کے دورے میں وہاں ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا ۔

ملک اور بیرون ملک سے آئی امدادی رقم کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ 4 ہزار 630 ملین روپے میں 1ہزار 584 ملین کی امداد بیرون ملک جبکہ 3 ہزار 45 ملین اندرون ملک سے بھیجی گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر