افغان طالبان کی پاکستان پر حملے کی دھمکی پر صحافی وجاہت خان نے حقیقت آشکار کردی

طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جنرل نیازی کی بھارتی جنرل ارروڑہ کے سامنے  ہتھیار ڈالنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس سے زیادہ برا حال کریں گے ،سینئر صحافی وجاہت سعید خان نے طنزیہ لہجے میں کہا یہ وہ بھائی ہیں جن کی وجہ سے پوری دنیا سے تعلقات خراب کرلیے

افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی پاکستان پر حملے کی دھمکیوں پر سینئر پاکستانی صحافی وجاہت سعید خان نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ یہ وہ بھائی ہیں جن کی وجہ سےہم نے پوری دنیا سے تعلقات بگاڑ لیے ہیں ۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صحافی وجاہت سعید خان نے کہا کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے1971 میں بنگلہ دیش میں پاکستانی آرمی کے افسران کی بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی تصویر شیئر کی ۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صحافی وجاہت سعید خان طالبان کی دھمکیوں پر طنزیہ لہجے میں کہا کہ یہ وہ بھائی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان نے مغرب پوری دنیا سے اپنے تعلقات خراب کرلیے ہیں۔

وجاہت سعید خا ن نے یہ وہ بھائی ہیں جنہیں 25 سال پاکستان نے مکمل امداد دی، انہیں مشورے دیئے اور ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس وجہ سے پوری دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات بدترین ہوگئے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کو کھلی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ افغان قوم ہے، شامی یا کرد نہیں جن پر حملہ کردیا جائے گا ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے فخریہ لہجے پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ افغانستان ہے جوکہ بڑی ریاستوں کا قبرستان ہے۔ ہم پر فوجی حملے کا نہ سوچیں ورنہ بھارت نے جو حال 1971 میں کیا تھا اس سے برا حال کردیں گے ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے پاک بھارت1971 کی جنگ میں جنرل اے کے نیازی کی وہ تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ بطور پاکستانی آرمی جنرل بھارتی جنرل ارروڑہ کے سامنے شکست تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈال رہے  ہیں۔

پاک بھارت1971 کی جنگ میں بھارت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد 90 ہزار پاکستانی فوجیوں کو جنگی قیدی بنالیا گیا تھا، ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان یاد رکھے اس سے زیادہ برا حال کردیں گے ۔

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کالعدم تحریک طالبان کی افغانستان سے پاکستان میں جاری دہشتگردی کی کارروائی نہ روکنے پر ٹی ٹی پی کے افغانستان میں قائم ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی بات کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم ٹی ٹی پی نے شمالی وزیرستان کے  میرعلی بازار میں اپنا جھنڈا لہرادیا

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں 54 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے دہشتگرد اپنی کارروائی کے بعد پناہ کے لیے کابل چلے جاتے ہیں۔

دونوں فریقوں کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے کیونکہ ٹی ٹی پی نے شمال مغربی پاکستان میں زیادہ تر تشدد کی منصوبہ بندی کا سہرا اپنے سر لیا ہے جبکہ گروپ کی اعلیٰ قیادت اور کمانڈروں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے۔

متعلقہ تحاریر