پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا

پنجاب پولیس کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی )  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر تین اطراف سے حملہ کیا ،جے آئی ٹی اور فرانزک رپورٹ جلد عدالت میں جمع کروائی جائے گی ، پی ٹی آئی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر پارٹی رہنما زخمی ہوئے تھے جبکہ جلسے میں شریک ایک شہری اپنی جان کی بازی ہار گیا تھا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی )  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ تین اطراف سے کیا گیا تھا ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی )  نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ تین اطراف سے کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر آبادحملہ: حکومت نے جے آئی ٹی کی سربراہی سی سی پی او لاہور کو سونپ دی

پنجاب حکومت کی بنائی گئی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی )   نے اپنے نتائج میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر پر تین  اطراف سے فائرنگ کی گئی ۔

حکومت پنجاب نے لاہور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تشکیل دی تھی جس میں دیگر قانون نافذ کرنے والے کسی ادارے کو شامل نہیں کیا گیا تھا ۔

پی ٹی آئی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر پارٹی رہنما زخمی ہوئے تھے جبکہ جلسے میں شریک ایک شہری اپنی جان کی بازی ہار گیا تھا ۔

جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نوید مہر کے علاوہ 3 نامعلوم حملہ آوروں نے نامعلوم ہتھیاروں سےگولیاں فائر کیں جوکہ کافی اونچائی سے چلائی گئی تھیں۔جے آئی ٹی نے سیکیورٹی خامیوں کا ذکر بھی کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیر آباد میں پی ٹی آئی مارچ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بےانتظامی کا بھی مشاہدہ کیا جبکہ پنجاب  حکومت بھی اس حوالے سے علیحدہ سے  تحقیقات کررہی ہے ۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق وزیر آباد میں ریلی کے مقام پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ہتھیاروں سے کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ تمام سرکاری اسلحے کی فرانزک جانچ  پڑتال کروائی گئی ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) جلد اپنی تحقیقات اور فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کروائے گی ۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحقیقات کے دوران غیر مصدقہ رپورٹس کو بنیاد بنا کر رپورٹنگ کرنا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف اور غیر قانونی ہے ۔تحقیقات  کی  مصدقہ حقائق اور اطلاعات  سے میڈیا کو مطلع کر چکا ہوں۔

متعلقہ تحاریر