وزیراعظم کے احکامات پر ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹم حکام کا کریک ڈاون
کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ معین الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران کسٹم کے عملے نے مختلف کارروائیوں میں 9 کروڑ روپے کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے۔
تاریخ میں پہلی بار طورخم سرحدی گزرگاہ پر خواتین کا کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران طورخم سرحد اور باچا خان ائیرپورٹ پر 36 الگ الگ کارروائیوں میں 9 کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی پکڑی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ معین الدین احمد وانی نے طورخم کسٹم سٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی کمزور معیشت کو سہارا دینے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کسٹم حکام کو غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کمالیہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
خانیوال میں سی ٹی ڈی افسران کو شہید کرنے والے دہیشتگرد کی تصویر جاری
کلکٹر کسٹم معین الدین احمد وانی نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی کے روک تھام کے لئے طورخم سرحدی گزرگاہ پر اضافی تجربہ کار کسٹم انفورسمنٹ عملہ تعینات کردیا ہے۔ جو کہ مسافروں کی جامہ تلاشی کرتے ہیں اور سامان کی سو فیصد اسکیننگ کی جاتی ہے۔
کلکٹر کسٹم نے کہا کہ غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے لئے خواتین ، بوڑھوں ، معذوروں اور بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔
کلکٹرمعین الدین احمد وانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار طورخم سرحدی گزرگاہ پر خواتین کا کسٹم عملہ تعینات کردیا ہے۔ جوکہ افغانستان جانے والی خواتین مسافروں کی جامہ تلاشی کرتی ہیں۔ جس کے باعث غیرملکی کرنسی افغانستان اسمگلنگ روکنے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
معین الدین احمد وانی نے کہا کہ چیف کلکٹر کسٹم محمد سلیم کی نگرانی میں کسٹم انفورسمنٹ عملے نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کے خلاف طورخم سرحدی گزرگاہ اور باچا خان ائیر پورٹ پر مجموعی طور پر 36 مختلف کارروائیاں کی گئیں۔
طورخم سرحدی گزرگاہ پر 21 اور باچا خان ائیرپورٹ پر 15 کارروائیاں کی گئی۔ کلکٹر کسٹم نے بتاہاکہ کہا کہ ان کاروائیوں میں 4 لاکھ امریکی ڈالرز پکڑی ہے۔ کلکٹر معین الدین احمد وانی نے مزید کہا کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے ، اس دوران کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ اشیاء اور منشیات بھی پکڑی گئی ہے۔
پریس کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ذاکر خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔