ملک کے واحد 7 اسٹار سرینا ہوٹل میں پوائنٹ آف سیل غیر موثر ہونے کا انکشاف

اگر ایف بی آر اپنے عقب میں واقع سرینا ہوٹل میں پی او ایس پر عملدرآمد نہیں کرواسکتا تو پھر ٹیکس وصولی بھی بھول جائے، عابد قیوم سلہری

اسلام آباد میں واقع ملک کے واحد 7 اسٹار سرینا ہوٹل میں ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیل غیر موثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کے بل میں گورنمنٹ سیلز ٹیکس کی وصولی کے باوجود پوائنٹ آف سیل  پر عملدرآمد نہیں کروایا جارہا۔

یہ بھی پڑھیے

پی بی سی کا حکومت کو "نیا پاکستان سرٹیفکیٹس” سے اخراج روکنے  کا مشورہ

حکومت کی غیر واضح پالیسی سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، زبیر موتی والا

معاشی تجزیہ کار عابد قیوم سلہری نے سرینا ہوٹل اسلام آباد کے بل کی تصاویر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے ترجمان ایف بی آر کی نشاندہی اہم معاملے کی جانب کروائی ہے۔

عابد قیوم سلہری نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ترجمان ایف بی آر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ” کسی نے سرینا ہوٹل اسلام آباد کا بل شیئر کیا۔ یہ بھی  جی ایس ٹی وصول کرتے ہیں لیکن  ایف بی آر کی پوائنٹ آف سیل(پی او ایس) رسید نہیں دیتے، جی ہاں بل کی ادائیگی کے بعد بھی“۔

عابد قیوم سلہری نےکہا کہ” اگر ایف بی آر اپنے عقب میں واقع سرینا ہوٹل میں پی او ایس پر عملدرآمد نہیں کرواسکتا تو پھر ٹیکس وصولی بھی بھول جائے“۔

متعلقہ تحاریر