ڈالرکی قدر اور سونے کی قیمت میں کمی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں بھی گراوٹ

رواں ہفتے کے پہلے روز یعنی پیرکے روز امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 161.9جبکہ قیمت فروخت  163.1 رہی۔

فوریکس کے مطابق برطانوی پاونڈ کی قیمتِ خرید212 اورفروخت 216 میں رہی۔

سعودی ریال کی خرید 42.8 جبکہ فروخت 43.3 میں ہوئی۔

اِس کے علاوہ ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں بھی مزید کمی آئی ہے جس کے بعد 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار350 ہوگئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 98 ہزار894 روپے پرآگئی ہے۔

اسی طرح 22 قیرات ایک تولہ کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار737روپے اور 10 گرام کی قیمت90 ہزار653 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر