معذور بیٹی کے درد اور اپنے غم کو کم کرنے کیلئے باپ ٹک ٹاکر بن گیا
پشاور کے شہزاد خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہوں ، میری ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے تو میری بیٹی خوشی سے نہال ہو جاتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں رہائش پذید شخص اپنی معذور بیٹی کے درد کو کم کرنے اور اپنے غم کو کم کرنے کے لیے گلوکار اور ٹک ٹاکر بن دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے پشاور کے رہائشی باپ شہزاد خان کی بیٹی بیماری سے معذور ہوگئی تھی۔ معذور بیٹی کے درد اور اپنے غم کو کم کرنے کیلیے باپ گلوکار اور ٹک ٹاکر بن گیا۔
یہ بھی پڑھیے
میڈونا نے سلیبریشن ٹوور سے قبل اپنا انسٹاگرام فیڈ ڈیلیٹ کیوں کردیا؟
فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات افشا کرکے نیا محاذ کھول لیا
شہزاد خان ایسی سریلی آواز میں گانے گاتا ہے کہ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی خوشیوں کی وجہ بھی بن گیا ہے۔
شہزادہ خان نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں لیکن جب اس کی بیٹی اچانک بیماری کی وجہ سے معذور ہوگئی تو اس نے سب گھر والے بہت پریشان ہو گئے تھے۔
شہزاد خان نے بتایا کہ ایک دن انکی بیٹی سونیا نے موبائل میں دیکھا کہ ایک معذور لڑکی اپنے والد کے ساتھ ٹک ٹاک بناتی ہے تو اسی دن اس نے بھی مجھ سے اپنی فرمائش کا اظہار کہ ہم بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنائیں گے۔
سونیا کے والد کہتے ہیں کہ تب سے پھر ہم نے بیٹی کی درد اور اپنے غم کو کم کرنے کیلئے میں بیٹی کے ساتھ موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا ہوں ، اور سوشل میڈیا پر شئیر کررہا ہوں جو لوگوں میں بہت مقبول ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی خوشی کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہوں. شہزادہ خان نے مزید کہا کہ میری بیٹی عجیب عجیب فرمائشیں کرتی ہے کبھی کہتی ہے کہ اردو میں گاؤ کبھی کہتی ہے کہ پشتو میں گاؤ اور کبھی کہتی ہے کہ انگلش میں بھی گاؤ ، اس لیے میں اپنی بیٹی کے درد کو کم کرنے کیلئے اپنی آواز میں مختلف گانے گاتا ہوں۔
معذوری سے گزرنے والے ان بچوں کے والدین کے لئے بے شک شہزادہ خان ہمت و حوصلے کی وہ عظیم مثال ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔