بیٹا اب سوالات کا تسلی بخش جواب دوگے تو اعتماد کا ووٹ ملےگا، فاروق ستار

سرکلر ٹرین اور کے فور منصوبے کا شروع نہ ہونا کراچی کو تقسیم کرنے اور بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ہے، رہنما ایم کیوایم کا جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے  وزیراعظم شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا عندیہ دےدیا۔

فاروق ستار  نے ایم کیوایم کے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیٹا اب سوالات کا تسلی بخش جواب دوگے تو اعتماد کا ووٹ ملےگا ورنہ یہ اعتماد کا ووٹ ہم آئندہ کے لیے سنبھال کے  رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے مشکوک نتائج کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

میئر کراچی کون ہوگا؟ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

فاروق ستار نے مزید کہا کہ  بجلی، پانی سب کچھ ہمارا بند اور معاہدے ہمارے ساتھ ہوں، ہمیں چونا، ہماری حلقہ بندیوں میں ہاتھ،اب بیٹا اعتماد کا ووٹ لینے آؤگے تو ایک کھرا اور معصومانہ سوال لے کر جاؤگے۔

فاروق ستار نے کہاکہ وہ معصومانہ سوال کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف،آصف زرداری صاحب، مولانا فضل الرحمان ، ضامن، معاہدے، عملدرآمد کرانے والے، اب جب اعتماد کا ووٹ لینے آؤگے تو ایک معصومانہ سوال ہوگا کہ تمہیں اعتماد کا ووٹ کیوں دیں؟

فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے تو اپنا سب کچھ غیر مشروط طور پر پاکستان کو دیا اور آگے بھی دیں گے لیکن تمہیں اپنا ووٹ کیوں دیں؟سرکلر ٹرین چلی؟ نہیں چلی، 65 کرور گیلن سالانہ اضافہ پانی کا منصوبہ شروع ہوا؟ نہیں ہوا، ان سب منصوبوں کا نہ شروع ہونا کراچی کو تقسیم کرنے اور بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بیٹا اعتماد کا ووٹ لینے آؤگے اور ان سوالات کا اعتماد بخش اور تسلی بخش جواب دو گے تو اعتماد کا ووٹ لوگے ورنہ ہم یہ اعتماد کا ووٹ آئندہ کیلیے سنبھال کررکھیں گے اور اب یہ طے ہے کہ سرفراز بھی دھوکا نہیں کھائے گا انشااللہ۔

متعلقہ تحاریر