ملک میں پاور بریک ڈاؤن پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کی بہار
ملک بھر میں طویل بریک ڈاؤن پر جہاں شہری حکومتی نااہلی پر شدید غصے میں نظر آئے تو وہی میمرز نے صارفین کے غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز بنا کر ان کے چہرؤں پر ہنسی لانے کی کوشش کرتے رہے
ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن نے جہاں شہریوں کے ایک اذیت میں مبتلا رکھا وہی سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اپنے غصے پر قابو پاتے ہوئے پاور بریک ڈاؤن پر میمز بناتے رہے ۔
ملک میں گزشتہ روزالصبح جب بجلی کے ایک بڑے بحران کی وجہ سے بجلی بند ہوئی تو شہریوں کے غصے کا پارا ہائی ہوگیا تاہم میمرز نے پاور بریک ڈاؤن پر میمز بناکر دیگر لوگوں کو تفریح کا سامان مہیا کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
وزارت توانائی نے بجلی بلیک آؤٹ کی ذمہ داری کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈال دی
سوشل میڈیا پر میمرز پاکستانیوں کے غصے کو قابو میں لاتے رہے اور تفریح پر مبنی میمز بناتے رہے۔ ایک صارف نے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ کاپی کرتے ہوئے لکھا کہ "اتنا اندھیرا کیوں ہے ، بھائی”
گرین ٹیم نامی ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی میمز میں نواز الدین صدیقی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب موبائل کی بیٹری ختم ہونے والی ہو اور ملک بھر میں بجلی نہ ہو” کوئی تو بچاؤ”
People After watching their Phone’s battery about to die 😂😂 #ElectricityShutDown Ary koi to bchao pic.twitter.com/uZY3ewNPDb
— GREEN Team (@mkedits56) January 23, 2023
عمر نامی ٹوئٹر صارف نے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی پریشان کن تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "جب میں نے دیکھا کہ میری بیٹری %10 ہے”۔
#ElectricityShutDown
Me when i saw my battery % is 10 pic.twitter.com/PBhxYsDkK9— Umar (@umarkhan1321) January 23, 2023
ایک ٹوئٹر صارف نےکانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے جلسے کی وڈیو شیئر کی جس میں وہ مخالف جماعت کو”سب ختم” کہہ رہے ہیں ۔ صارف نے کہا کہ میرے موبائل کی یہی صورتحال ہے ۔
Everyone battery situation right now🥲😫 #ElectricityShutDown #poweroutage #blackout pic.twitter.com/BNgLUPTDWG
— Inshaal Bukhari (@inshaal_bukhari) January 23, 2023
بجلی کے بریک ڈاؤن کے واقعے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مضحکہ خیز میمز کو جنم دیا ہے۔ ایک صارف نے بحریہ ٹاؤن اور کینٹ ایریا کے رہائشیوں کو چاند کا رہائشی قرار دیا ۔
Cannt and Bahria town wale be like#poweroutrage #ElectricityShutDown pic.twitter.com/hmfNNjiVQh
— سيدhaider (@Pakhto_wri8s) January 23, 2023