حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے امریکا سے مدد کی درخواست
اسحاق ڈار نے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے سمیت تمام کڑی شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو پاکستان کے ساتھ نرمی برتنے پر راضی کریں
حکومت نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) پروگرام کی بحالی سے متعلق مدد طلب کرلی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کپروت سے ثالثی کرنے کی اپیل کی ۔
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سے امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کپروت کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی، اسحاق ڈار نے امریکی وفد سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق مدد طلب کی ۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جی ڈی پی اور مالیاتی آمدن کے لحاظ سے بدترین ملک قرار دے دیا
اسحاق ڈار نے امریکی وفد سے گفتگو میں کہا کہ سیلاب اور دیگر بیرونی عوامل سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کو سمجھتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں پاکستان کے ساتھ نرمی برتنے پر راضی کرنے میں مدد کرے۔
ڈان نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے امریکی وفد کو تمام تر وعدوں پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی جس میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر انتہائی سخت فیصلے کرنے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت تمام چیلنجز سے پوری عزم کے ساتھ نمٹ رہی ہے۔ رابرٹ کپروتھ نے معاشی اور مالی استحکام کیلئے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر مزید اعتماد کا اظہار کیا۔
ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے اقتصادی اور مالیاتی امور پر اپنی حمایت اور تعاون کو مزید بڑھانے کا اظہار کیا جس وزیر خزانہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی وفد کو بتایا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد صنعت اور زراعت سب سے مشکل وقت سے گزرہی ہے جبکہ معاشی بدحالی کو ورثے میں ملنا قرار دیا ہے ۔
Mr. Robert Kaproth,Deputy Assistant Secretary of the US Department of the Treasury for Asia called on Federal Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar.They discussed economic situation in the country and economic cooperation between Pakistan and the United States of America. pic.twitter.com/fDrtPtPOJx
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) January 25, 2023
انہوں نے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کو بتایا کہ حکومت مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اقتصادی ترقی کی سمت درست ،انرجی اور کیپیٹل مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات متعارف کروارہے ہیں۔