عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سہولت کاری کا الزام عائد کردیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آصف علی زرداری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دہشتگرد تنظیم کو میرے قتل کیلئے پیسہ فراہم کیا اس منصوبے کے پیچھے طاقتور لوگ سہولت کار ہیں،انہوں نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار پر ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگا دیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں سے وڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے میرے قتل کیلئے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ فراہم کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ بار کا فواد چوہدری کے وقار کی پامالی پر سخت ردعمل کا اعلان
عمران خان نے کہا کہ ان کا پلان ہے کہ کسی طرح مجھے راستے سے ہٹا دیا جائے ۔آصف زرداری نے دہشتگرد تنظیم کو میری سپاری دی جبکہ اس منصوبے کے پیچھے طاقتور لوگ سہولت کار ہیں۔
پلان A اور B کی طرح پلان C بھی انشأللہ ناکام ہو گا
اصل پلان بنانے والی ذات اللہ کی ہے
جان اور عزت صرف وہ دے سکتا ہے اور لے سکتا ہےنا کہ زرادری اور باجوہ جیسے زمینئ فرعون pic.twitter.com/U2ZAoRJp95
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) January 27, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں سے خطاب میں بتایا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے لیے پلان سی بنایا گیا ہے، اگر مجھے کچھ ہواتوقوم کو معلوم ہونا چاہیے اس لیے میں نے ان تمام لوگوں کے نام لکھے ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قوم کو پتا چل گیا ہے یہ لوگ کتنے تجریہ کار اور ذہین ہیں۔ ان کی وجہ سے قومی سلامتی خطرے میں ہیں ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسحاق ڈارنے 1999 میںپھر اس کے بعد 2018 میں ملکی معیشت تباہ کی اور اب اس نے معیشت کو وہاں پہنچا دیا ہے کہ جہاں ملک کی سلامتی خطرے میں آگئی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیف نے طاقتور حلقوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی تبدیلی کے ذمہ لوگ اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے ملک کو مزید دلدل میں ڈال رہے ہیں۔