یو اے ای کے صدر کا دورہ اسلام آباد ، وفاقی دارالحکومت میں انوکھی چھٹی

اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم کی دعوت پر مختصر دورے پر رحیم یار خان سے اسلام آباد پہنچیں گے ، جبکہ ان کے اعزاز میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں ، ان کی آمد کے موقع پر شہر اقتدار اسلام آباد میں آج (پیر کے روز) عام چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ شائد پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع پر جب کسی ملک کے سربراہ کی آمد کے موقع پر شہراقتدار میں عام چھٹی دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے ، ایس این جی پی ایل ، آئیسکو اور اسپتال کے عملہ کو چھٹی نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی نے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کردی

90 روز میں انتخابات: شاہد خاقان عباسی ، اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان آمنے سامنے

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا اسٹاف بھی ڈیوٹی پر ہوگا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر (آج) مختصر دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بعدازاں وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اس وقت پاکستان کے پانچ روزہ نجی دورے پر ہیں ، نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر مختصر نوٹس پر اسلام آباد آنے کی دعوت قبول کر لی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان نے 25 جنوری کو اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پر استقبال کیا تھا۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو موجودہ مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج کی ملاقات میں دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بات چیت کے دوران پاکستان کی فوری ضروریات بھی زیر غور آئیں گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی غیرحاضری بات چیت کے دوران واضح رہے گی کیونکہ وہ اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی دورہ کو انتہائی کامیاب بنانے کے لیے وزیراعظم ہاؤس اور دفتر خارجہ سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ تحاریر