جیو نیوز کی اسحاق ڈار پر طنزیہ ہیڈلائن کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا
جیو نیوز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اسحاق ڈار پر طنزیہ ہیڈ لائن چلائی تو صحافی طارق متین نے خبرنون لیگ کی حمایت سمجھا اور ٹی وی چینل پر برس پڑے تاہم وجیہ ثانی نے انہیں بتایا کہ یہ اسحاق ڈار پر طنز کیا گیا تھا مگر بغض، کینے، نفرت اور جہالت کا کوئی علاج نہیں ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر طنز کرنے پر نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑگیا ۔
جیو نیوز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار پر طنزیہ ہیڈ لائن چلائی تو سوشل میڈیا صارفین نے ٹی وی چینل کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں پاور بریک ڈاؤن پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کی بہار
صحافی طارق متین نے بھی جیو نیوز کی طنزیہ خبر نون لیگ کی حمایت سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد ملک کا سب سے بڑا چینل جیو نیوز میں شریفوں کا لیپ ڈاگ (lapdog) ہے ۔
Geo News … so called biggest news channel of the country in reality lapdog of Sharifs …. They have lost credibility buy earned plenty of money pic.twitter.com/6cDVOvIJM7
— Tariq Mateen (@tariqmateen) January 29, 2023
صحافی طارق متین نے جیو نیوز کے ادھورے ٹکر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جیو نیوز پیسوں کے عوض اپنی ساتھ کھو چکا ہے ۔ شریفوں کا لیپ ڈاگ ہے۔
ایک اور ٹوئٹر صارف نے جیو نیوز اور اسحاق ڈار سے متعلق سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہاکہ ڈار نے چھٹی کے دن کام کیا تب جا کر 35روپے قیمت بڑھائی۔
ڈار نے چھٹی کے دن کام کیا تب جا کر 35روپے قیمت بڑھائی
لعنت جیو پہ— Rizwan ul Hassan (@mrizwanulhassan) January 29, 2023
دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جیو نیوز کے اینکر پرسن وجیہ ثانی نے ٹرول کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جہالت کا کوئی علاج نہیں ہے ۔
بغض ۔۔ کینے ۔۔ نفرت اور جہالت کا کوئی علاج نہیں۔
وزیر خزانہ پر طنز ۔۔ چھٹی کے دن بھی کام کیا۔ پٹرول کی قیمت بڑھانے کا اعلان کیا۔۔اسے بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر تعریف سمجھ کر شیئر کیا جارہا ہے۔ 😂
سیاق و سباق 👇🏻 pic.twitter.com/Yzy3ZaXPZe— Wajih Sani (@wajih_sani) January 29, 2023
اینکر پرسن وجیہ ثانی نے طارق متین کے شیئر کیے گئے ٹکر کی تصویر کی مکمل ہیڈ لائنز شیئر کی جس میں سنا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خبر میں اسحاق ڈار پر طنز کیا جارہا ہے ۔
جیو کے اینکر وجیہ ثانی نے طارق متین کو دیگر ٹرول کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغض۔۔ کینے۔۔ نفرت اور جہالت کا کوئی علاج نہیں ہے ۔
اینکر پرسن وجیہ ثانی نے صحافی طارق متین اور دیگر کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر خزانہ پر طنز تھا، چھٹی کے دن بھی کام کیا۔ پٹرول کی قیمت بڑھانے کا اعلان کیا۔
وجیہ ثانی نے ہنسے والے ایموجی چیئر کر کیا اور بتایا کہ یہ افراد سمجھ رہے ہیں کہ یہ تعریف ہے جبکہ اسے بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر تعریف سمجھ کر شیئر کیا جارہا ہے۔