بلاول بھٹو کی آئی آر ایف کے وفد سے ملاقات پر شیریں مزاری کا بڑا انکشاف

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے واشنگٹن میں آئی آر ایف کے وفد سے ملاقات پر شیریں مزاری نے انکشاف کیا کہ یہ سب سازش کا حصہ ہے جس کا  اسکرپٹ سامنے آرہا ہے، بلاول بھٹو زرداری اسرائیلی  تنظیموں سے شیر و شکر وہورہا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے واشنگٹن میں اسرائیلی فنڈڈ "انٹرنیشنل ریسرچ فورس” (آئی آر ایف)  کے وفد سے ملاقات کی ۔

"انٹرنیشنل ریسرچ فورس” (آئی آر ایف) پاکستان کی شریک چیئرمین انیلہ علی کی سربراہی میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ گول کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب فلسطین پر قابض اسرائیل کو آزاد ملک تسلیم کرنے پر آمادہ ؟

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اسرائیلی تنظیموں سے شیر و شکر ہورہا ہے۔ یہ سب سازش کا حصہ ہے جس کا  اسکرپٹ سامنے آرہا ہے۔

آئی آر ایف کانفرنس میں کرچی اور لاہور کے اراکین شریک ہوئے ۔ فادر جیمز چنن نے لاہور کی مسیحی برادری اور ڈاکٹر سیماب آصف نے کراچی کی مسیحی برادری کی نمائندگی کی۔

آئی آر ایف گول میز کانفرنس کی چیئرپرسن انیلہ علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر  ٹوئٹر پر وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری سے ساتھ  واشنگٹن میں ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

انیلہ علی نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ  واشنگٹن گول میز کانفرنس کی اختتامی تقریب میں  انٹرنیشنل ریسرچ فورس پاکستان کے وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے  ملاقات کی۔

رہنما تحریک انصاف  شیریں مزاری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کی اجازت سے دورہ روس کےبعد امپورٹڈ وزیرخارجہ پھرامریکہ جاپہنچا اور اسرائیلی لابیسٹس سے شِیروشَکر ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ یہ سب تبدیلی سرکار کی سازش کاحصہ اور تابعداری پر مبنی اسکا کردارہے۔ سازش کار ملک کو خطرناک سلسلےکی جانب  لیکر جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر