سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی انتقال کی خبر کی تصدیق آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری اطلاعات عرفان میمن اور اہل خانہ نے بھی کردی ہے۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے ، پرویز مشرف دبئی میں امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مرحوم کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف 89 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی انتقال کی خبر کی تصدیق آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری اطلاعات عرفان میمن اور اہل خانہ نے بھی کردی ہے۔

جنرل (ر) پرویز مشرف نے 1999 میں ملک میں مارشل لاء لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے تھے۔

سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے ، بعد ازاں کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہو گیا تھا۔ پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ سے گریجوایشن مکمل کی۔

پرویز مشرف 1964 میں 29ویں پی ایم اے لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوئے۔

حاصل معلومات کے مطابق جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف پاک فوج کے فور اسٹار جنرل تھے ، جنہوں نے وفاق پر فوجی قبضے کے بعد پاکستان کے دسویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے 1998 سے 2001 تک 10ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور 1998 سے 2007 تک 7ویں چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

برطانوی راج کے دوران دہلی میں پیدا ہونے والے مشرف کی پرورش کراچی اور استنبول میں ہوئی۔ انہوں نے لاہور کے فارمن کرسچن کالج سے ریاضی کی تعلیم حاصل کی اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی تعلیم حاصل کی۔ مشرف 1961 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخل ہوئے اور 1964 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔

متعلقہ تحاریر