نواز شریف اور مریم کی ہدایات پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مشقیں جاری

ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نواز شریف اور مریم نواز کی ہدایات پر عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے مشقیں شروع کردی ہیں، زمان پارک کا سروے بھی مکمل کرلیا گیا تاکہ گرفتاری کے دوران کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے

تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت  پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کو فوری طور پر گرفتار کرنا چاہتی ہے ۔

صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی حکومت آج رات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر داخلہ نے اداروں سے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ممکنہ طور پر آج گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور نائب صدر پی ایم ایل این مریم نواز نے حکومت کی ہدایات جاری کی ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے ۔

ذرائع کےمطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک  کا سروے مکمل کرلیا ہے تاکہ گرفتاری میں رکاوٹ نہ آئے ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو گرفتار کرنے سے پہلے باقاعدہ وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جائیں گے۔ متعلقہ حکام نےاس حوالے سے پروگرام ترتیب دے دیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے مشقیں بھی کی ہیں تاکہ تمام تر معاملات کو 20 منٹ میں مکمل کرلیا جائے ۔

جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان اپنے چیئرمین عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے انکی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر موجود ہیں ۔

متعلقہ تحاریر