پیٹرول کا بحران: مصدق ملک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات دو ڈسٹرکٹ کے 900 فلنگ اسٹیشنز پر چیکنگ کی گئی ، 7 پیٹرول پمپس کو سیل اور مختلف پیٹرول پمپس کو تقریبا 9 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 20 سے 30 دن کی پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے ، اس لیے کوئی پیٹرول پمپس ڈرائی نہیں ہوگا۔ جو لوگ عوام کےلیے مشکل کا باعث بن رہے ہیں ان کے لیے برابلم ہو گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا میرے کم کہے کو زیادہ جانیے ، ہم نے جو درخواست کی تھی اس کا نتیجہ کیا نکلا۔ ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ سمیع خان نے بات ہوئی ہے ، انہوں نے ہمیشہ  حکومت کے ہاتھ مضبوط کیے ہیں ، وہ ڈیلر کا مقدمہ بھی ہمارے پاس لاتے ہیں ، اور ملک و عوام مقدمہ بھی ہمارے پاس لےکر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد کی سیشن عدالت سے شیخ رشید کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست مسترد

پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، مصدق ملک

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سمیع خان صاحب نے درخواست کی ہے جو شخص ذخیرہ اندوزی میں ملوث نہیں ہے اس پر سختی نہ کی جائے۔ ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے چیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، اگر کوئی ذخیرہ اندوزی میں ملوث نہیں ہوگا اسے کوئی چھیڑے گا بھی نہیں۔ سمیع خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ذخیرہ اندوز ہو ، ایسوسی ایشن اس کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔ ڈیلر ایسوسی ایشن اور حکومت کا موقف ایک ہے۔ کسی کو بیجا تنگ نہیں کیا جائے گا ، احترام کے ساتھ آکر فلنگ اسٹیشنز کو چیک کیا جائے گا۔ اگر کسی نے ذخیرہ اندوزی کی ہوگی تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ اور قانون تھوڑا ساتھ سخت راستہ لے گا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گذشتہ شام کی پریس کانفرنس کے بعد تقریباً دو ڈسٹرکٹ اندر 900 فلنگ اسٹیشنز کی انسپیکشنز کی گئیں ، فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں 530 انسپیکشنز کی گئیں ، سرگودھا ڈسٹرکٹ میں 437 قریب انسپیکشنز کی گئیں۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں مختلف فلنگ اسٹیشنز کو 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، ذخیرہ اندوزی کرنے والے چھ پیٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا۔ سرگودھا ڈسٹرکٹ میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ، 21 ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں ، اور ایک پیٹرول پمپ کو سیل کیا گیا ہے۔ یہ وہ جگہیں تھیں جہاں ذخیرہ اندوزی کی جارہی تھی اور عوام کو حق مارا جارہا تھا۔

وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ شورکوٹ میں غیرقانونی طور پر تیل فروخت کرنے  والے ایک پیٹرول پمپ کو سیل کیا گیا۔ سب سے زیادہ غیرقانونی پیٹرول پمپس شیخوپورہ میں  کھلے ہوئے تھے۔ ماچھی کے علاقے تین ویئرہاؤسز کو سیل کیا گیا ہے۔ وہاڑی میں آٹھ ویئرہاؤسز کو سیل کیا گیا جہاں پر غیرقانونی طور پر تیل کی فروخت جاری تھی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جب تک ذخیرہ اندوزی کو ختم نہیں کردیں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہمارا مذہب اور ہمارے ملک کو جو قانون ہے وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو سختی سے ہدایات جاری کردی گئیں کہ جس جس کی جو جو ذمہ داری ہے وہ اپنی اپنی حدود میں قائم پیٹرول پمپس کو وقت پر تیل مہیا کریں، کیونکہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ان تک پیٹرول وقت پر نہیں پہنچ رہا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا میں وزیراعظم اور اپنے طور پر معذرت چاہتا ہوں اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آپ کی تکلیف کا احساس کریں۔ کچھ کالیں بھیڑیں ہیں جو پورے ملک کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر