شریف خاندان میں اختلافات: مریم نواز کا شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم ماننے سے انکار

مریم نواز کا کہنا ہے کہ معاشی بحران اور مہنگائی کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوتی ہے، میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں اور نہ یہ ہماری حکومت ہے، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز  ملک میں بڑھتی بے انتہا مہنگائی اور معاشی بحران کے باعث ہاتھ  کھڑے کردیئے ہیں۔

مریم نواز نے لاہور میں نوجوانوں کے وفد  سے ملاقات کی۔ اس دوران مریم نواز نے حکومت کی ناقص کارگردگی سے برات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد میں اہم حکومتی شخصیت کے استعفے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

لیگی نائب صدر مریم نواز سے نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی  اور دن بدن بدترین  صورتحال اختیار کرتے معاشی بحران سے متعلق سوالات کیے تو انہوں نے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے  اپنی ہی پارٹی کی حکومت کو اپنی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت صرف نواز شریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ نون پر نہیں ڈالی جاسکتی، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور وہ  ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ یہ میری حکومت نہیں ہے اور نہ ہی میں اس حکومت کا حصہ ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے تاہم موجودہ صورتحال کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوتی ہے۔ ہماری حکومت صرف نواز شریف واپسی پر قائم ہوگی ۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے لاہورمیں پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر