سابق وزیراعظم عمران خان کا 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 22 فروری بروز بدھ  کو لاہور سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ  قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ خوف کے بت کو توڑ دو، اب ہمیں کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 22 فروری بروز بدھ  کو لاہور سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا ہے ۔

لاہور میں زمان پارک سے ایک وڈیو خطاب میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو لاہور سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

صدر نے گورنرز کو بائی پاس کرکے چیف الیکشن کمشنر کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو دھمکیاں د ی جارہی ہیں۔ حکومت کو ہماری گرفتاری کا شوق ہے تو ان کا شوق جیل بھرو تحریک  سے پورا کردیں گے ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے بڑ ے بڑے شہروں میں جیل بھرو تحریک شروع کریں گے جبکہ اس تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا ۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ خوف کے بت کو توڑ دو، اب ہمیں کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا ہے۔ ہم تمام جیلیں بھر دیں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل، اعظم سواتی کو برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کے ساتھ سلوک بھی سامنے ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں سیاسی مخالفین کے خلاف ایسی کارروائیاں نہیں کی گئیں۔ سیاسی کارکنوں کے ساتھ رواء رکھا گیا نارواء سلوک نظر آرہاہے ۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو جائے تو انصاف ختم ہوجاتا ہے، میں پاگل تو نہیں تھا اپنی دو حکومتیں ختم کردیں۔

 پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ آئین واضح طریقے سے کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، 91 ویں دن کے  بعد نگراں حکومتیں غیرآئینی ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن انتخابات سے معذری کا اظہار کر رہے ہیں مگر یہ کچھ بھی کر لیں ہم انہیں الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ تحاریر