پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے ایماء پر ایم کیو ایم نے بھی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

وزیراعظم شہباز شریف اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان سے ٹیلی فونک  گفتگو  کے بعد ایم کیو ایم نے بھی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ اعلان کردیا، خواجہ اظہار الحسن  نے کہا کہ  نون لیگ اور پی پی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ان کا اپنا ہے تاہم کراچی کی حالیہ ضمنی نشستیں روائتی طور پر ایم کیو ایم کی ہیں

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) اورپیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

متحدہ وقومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں جاری معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی صورتحال، ضمنی انتخابات سمیت دیگر مسائل پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑگئی

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے مطابق منتخب نمائندے چند مہینوں کیلئے ایوان میں عوام سے کیے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے جس کی وجہ سے بائیکاٹ کیا جا رہا ہے ۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کردی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل ضمنی انتخابات ملک کےلئے معاشی بوجھ ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ بعد دوبارہ پورے ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے، انتخابات کے نتیجے میں 5 سال کیلئے نئی حکومت کا قیام عمل میں آئیگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخابات والی نشستیں ایم کیو ایم کی ہیں جنہیں آسانی سے واپس حاصل کیا جاسکتا ہے، اس لیے تمام تر توجہ عام انتخابات پر مرکوز رکھے گی ۔

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اپنے ایک ٹوئٹر  پیغام میں  کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کا ضمنی  الیکشن میں حصہ نہ لینا ان کا اپنا فیصلہ اور موقف ہے۔

خواجہ اظہارنے کہا کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی سے ایم کیو ایم کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہمارا یہ عزم بھی ہے کہ کراچی کی حالیہ ضمنی نشستیں روائتی طور پر ایم کیو ایم کی ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے  کہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات والے تمام حلقے ایم کیو ایم کے ہیں اور ایم کیو ایم باآسانی یہ تمام  نشستیں واپس حاصل کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی ۔

وزیراعظم سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کراچی کے سیاسی حالات میں بہت فرق ہے، ایک ہی فیصلہ دو جگہوں کیلئے موزوں ہونا ضروری نہیں ہے ۔

متعلقہ تحاریر