آڈیو لیک اسکینڈل: پاکستان بار کا جج مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا  نے کہاکہ سپریم کورٹ کے  جج کی  مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کی استدعا کی تھی تاہم اعلیٰ عدلیہ نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد پاکستان بار کونسل سمیت ملک کی  تمام بار کونسلز نےسپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان بار کونسل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الہیٰ اور سپریم کورٹ کے جج  سینئر مظاہر نقوی  کی آڈیو لیک کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا ۔

پاکستان بار کونسل سمیت ملک کی  تمام بار کونسلز نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کے جج کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ: تمام ججز نے معاملے کی نزاکت پر سرجوڑ لیے

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا  نے کہا کہ سپریم کورٹ کے  جج کی  مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے تمام بار کونسلز ایک پیچ پر ہیں۔ آئندہ ہفتے تک ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔

 حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے آڈیو لیک کی تحقیقات کی استدعا کی تھی تاہم سپریم کورٹ سے کوئی جواب نہ آنے پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں آڈیو لیک کا معاملہ اٹھایا گیا آڈیو لیکس کی فارنزک کا مطالبہ چیف جسٹس سے کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے بار کونسلز کے مطالبے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ  تمام بار کونسلز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہ آرٹیکل 209 کے تحت سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنسز آئندہ ہفتے دائرکریں گے، سندھ، بلوچستان، پشاور،لاہور، اسلام آباد اور پاکستان بارکونسل ریفرنسز دائر کریں گی۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا لہٰذا حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کے ریفرنس کے فیصلے پرنظر ثانی اپیل واپس لے۔

حسن رضا پاشا نے مزید کہا کہ پاکستان بار کونسل عابد زبیری کو نوٹس دے گی اور ان سے جواب لے گی، توقع کرتے ہیں کہ آڈیو لیکس کے بعد جج عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

متعلقہ تحاریر