رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کی ناکامی کا دعویٰ کردیا

رانا ثنا ءللہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو مہم  اپنی نمائش کے پہلے ہی گھنٹے میں بری طرح ناکام ہوگئی، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں مگر وہ ہمیں دشمن  سمجھ رہا ہے

مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءللہ  کا کہنا ہے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک عوامی سطح پر مسترد ہوکر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔  

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءللہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو مہم  اپنی نمائش کے پہلے ہی گھنٹے میں بری طرح ناکام ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیے

جیل بھرو تحریک: پشاور میں سابق گورنر اور صوبائی وزراء گرفتاریاں دینےکیلئے تیار

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے 500 افراد کے گرفتاری کے انتظامات کیے گئے تھے تاہم بمشکل تحریک انصاف کے 80 افراد جیل میں موجود ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاہور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے تحریک انصاف کو 25 مئی کی طرح ایک بار دوبارہ سے مسترد کردیا ۔

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  فتنے نےجو بھی طریقہ کار اپنایا  صرف فتنہ کو پھیلانے کے لئے   اپنایا ہے ۔

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو معصوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی برین واشنگ کی گئی ہے ،ان میں صحیح و غلط کی تفریق   کرنے کی اہلیت ختم ہوگئی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے برین واشڈ معصوم کارکنوں کے کے خلاف  کسی قسم  کی کوئی قانونی  کارروائی کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے مگر ہم اسے اپنا سیاسی حریف ہی سمجھتے ہیں ۔

رانا ثناء اللہ  خان  کا کہنا تھا کہ  ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریف سمجھتے ہیں دشمن نہیں لیکن اگر عمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا بھی  دشمن ہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت اور اداروں کو ڈرا دھمکا کرعام انتخابات کی تاریخ نہیں لے سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءللہ کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف الیکشن کا اعلان کردیتے مگر صرف عمران خان کی ضد کی وجہ سے اعلان نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ تحاریر