ای سی پی نے پی ٹی آئی کے 32 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرکے 27 حلقوں میں ضمنی انتخابات روک دیئے

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 32 ارکان قومی اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 27 حلقوں میں ضمنی انتخابات روک دیئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرکے 27 حلقوں میں ضمنی انتخابات روک دیئے ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 70 مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو بحال کردیا

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پی ٹی آئی کے27 ارکان قومی اسمبلی جبکہ مخصوص نشستوں پر منتخب 5 خواتین  کی ایوان زیریں کی رکنیت بحال کردی ہے ۔

ای سی پی نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی بننے والی عالیہ حمزہ، کنول شوذب، عندلیب عباس، اسماء حدید اور ملیکہ بخاری کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کی گئیں۔

ای سی پی نوٹیفکیشن کے مطابق صداقت علی خان، غلام سرور خان، عامر کیانی، فواد چوہدری، سید فیض الحسن، حماد اظہر اور شفقت محمود کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا گیا۔

ای سی پی نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید ، تحریک انصاف کے فخرامام، عامر ڈوگر اور  شاہ محمودقریشی سمیت 27 ارکان کی ایوان زیریں کی رکنیت بحال ہو گئی ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن (ای سی پی ) نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے جن 27 حلقوں پر انتخابات ملتوی کردیئے ہیں، جس میں راولپنڈی کے 6 حلقے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک عدم اعتماد کا خوف: پی ٹی آئی مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں میانوالی،  فیصل آباد، خوشاب، لاہور ملتان، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خانم بھکر اور لیہ میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب استعفے منظور کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئی تھی جہاں سے انہیں ریلیف فراہم کیا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر