معاشی صورتحال کے تناظر میں افواج پاکستان کا دفاعی بجٹ میں کمی کا احسن اقدام

افواج پاکستان نے  ملک کی بدترین معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے،یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں 35 سے 40 فیصدکمی کی جائے گی، راشن سے 20 ارب روپے بچائے جائیں گے جبکہ نان آپریشنل خریداری بھی روکنے کا فیصلہ کیا ہے

ملک کی بدترین معاشی صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان نے دفاعی بجٹ میں کمی کرنے کا احسن اقدام اٹھاتے نان آپریشنل خریداری پر پابندی عائد کردی ہے ۔

افواج پاکستان نے ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال اور مالی بحران کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں کمی کرنے کے احسن اقدامات  اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا مالی بحران بچوں کے مستقبل کو اندھیروں میں ڈال رہا ہے، آر ایف آئی

نجی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افواج پاکستان نے  ملک کی بدترین معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں فوج کے اخراجات میں 35 فیصد  کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 معاشی حالات کے پیش نظر فوج کے یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نان آپریشنل خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی بجٹ میں راشن اور کھانے پینے کی اشیا کے اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی اور حربی سامان کی امپورٹ لوکل کرنسی یا کرنسی سوائپ کے تحت ہوگی۔فوج  کی ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری بھی روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے بتایا کہ ٹریننگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن میٹنگز بڑھانے کا فیصلہ  کرتے ہوئے بہتری کیلئے ہر قسم کے اخراجات میں کمی فوری نافذ العمل کی ہے۔

متعلقہ تحاریر