سپریم کورٹ آف پاکستان نے گذشتہ ایک سال کے دوران 24 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے

پریس ریلیز کے مطابق اس عرصے کے دوران مزید 22018 نئے کیسز سپریم کورٹ میں رجسٹرڈ ہوئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ، اعدادوشمار کے مطابق فروری 2022 سے فروری 2023 تک 24 ہزار سے زائد مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا ، جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران مزید 22 ہزار 18 کیسز سپریم کورٹ میں رجسٹرڈ ہوئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2 فروری 2022 سے 25 فروری 2022 تک ادارے نے کل 24,303 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ: سپریم کورٹ میں درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

مہنگائی کے باوجود شوکت خانم اسپتال کراچی دسمبر میں آپریشنل ہو جائےگا، عمران خان کا عزم

پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ مدت سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 2,285 سے کم ہو کر 54,735 سے 52,450 رہ گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق فروری 2023 کو ختم ہونے والی سالانہ مدت میں فیصلہ کیے جانے والے مقدمات کی تعداد 2018 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ سال کل ​​16,961 مقدمات نمٹائے گئے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سب کا مثبت نتیجہ سپریم کورٹ کے معزز ججز کی غیر معمولی محنت، کیس مینجمنٹ سسٹم کا تعارف اور کیس لوڈ کی ضروریات کے مطابق بنچوں کی تشکیل کا مظہر ہے۔

متعلقہ تحاریر