آئی جی سندھ اور سیکریٹری اطلاعات کی 22ویں گریڈ میں ترقی کا امکان

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں افسران کی ترقیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کی قسمت کا فیصلہ ، بہت جلد گریڈ 22 میں ترقی کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا یے۔ 27 فروری کو ہونے والے اجلاس میں درجنوں افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے این اے 193 راجن پور کا میدان مارلیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر گرفتار

گریڈ 21 کے 30 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔ سیکریٹری پاور ڈویژن راشد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن محمد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دی جاسکتی ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان یے۔ آمنہ عمران ، وسیم مختار چوہدری ، عبد اللہ سنبل کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور ہوگا۔

ارم بخاری ، عبد العزیز عقیلی ، جودت ایاز ، مومن آغا ، ندیم محبوب کے ترقی کے کیسز بھی زیر غور آئیں گے۔ پولیس سروس کے کنور شارخ ، ڈاکٹر عامر احمد شیخ کو ترقی دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈاکٹر عامر ذوالفقار خان ، غلام رسول زاہد کو ترقی دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر