زندگی ٹرسٹ، ٹک ٹاک اور آئی ٹی منسٹری کی ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم میں توسیع

گلوکار شہزاد رائے کا زندگی ٹرسٹ اور ٹک ٹاک پاکستان نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کمیونیکشن کےتعاون ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم میں توسیع کا اعلان کیا ہے،ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم پہلے مرحلے میں 20 سے ورکشاپس منعقد کیے جا چکے ہیں

گلوکار شہزاد رائے کا زندگی ٹرسٹ اور ٹک ٹاک پاکستان نے مشترکہ طور پر ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم میں توسیع کا اعلان کیا ہے جسے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حمایت بھی حاصل ہوگی ۔

گلوکار شہزاد رائے کا زندگی ٹرسٹ اور ٹک ٹاک پاکستان نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کمیونیکشن کے  تعاون ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میٹا نے خواتین کے تحفظ کیلیے دو نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ٹیکنالوجی  جیسے جیسے ترقی کرتی جارہی ہے ضروری ہوگیا ہے کہ ہم نوجوان کو ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق  تعلیم  آگاہی فراہم کریں۔

وزارت آئی ٹی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا ہے کہ  زندگی ٹرسٹ اور ٹک ٹاک   پاکستان نے  آئی منسٹری کے تعاون سے ڈیجیٹل  سیفٹی سے متعلق  اپنے پرواگرامیں توسیع کا اعلان کیا ۔

ٹک ٹاک اور زندگی ٹرسٹ  کی ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم تجدید شدہ شراکت، محفوظ انٹرنیٹ ماہ  کے دوران ٹک ٹاک   کی عالمی کوششوں کا حصہ ہےجسے آئی ٹی منسٹری کا تعاون حاصل ہوا ۔

ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم سے  پورے پاکستان میں 100 سرکاری اسکولز سے تعلق رکھنے والے 50 ہزار طالب علموں کو فائدہ پہنچے گا اس میں پی ٹی اے کی شراکت داری بھی ہوگی ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن فانڈیشن بھی ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم  میں  شراکت داری میں حصہ دار کے طور پر اس مہم کے لیے اسکولوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تک رسائی فراہم کرے گی۔

ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم پہلے مرحلے میں زندگی ٹرسٹ کے زیر سرپرست دو سرکاری اسکولوں  ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول اور خاتون پاکستان اسکول میں 20 سے ورکشاپس منعقد کیے گئے ۔

متعلقہ تحاریر