اعلیٰ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوششیں جاری، فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک

ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے اس آڈیو کا میرے سے کوئی تعلق نہیں، رہنما تحریک انصاف

سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کامعاملے پر ازخود نوٹس کے بعد آڈیو لیکس کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کودباؤ میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔پرویزالہٰی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی مبینہ آڈیو بھی لیک کردی گئی۔

فوادچوہدری نے آڈیو لیک کو جعلی قرار دیکر مستردکردیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

آڈیو لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مریم اورنگزیب

ہیکر بوائے نامی ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کی گئی آڈیو  میں تحریک انصاف کے سینئر رہنمافواد چوہدری  اپنے بھائی فیصل چوہدری کولاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے رابطہ کروانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

آڈیولیک میں  فواد چوہدری اپنے بھائی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی سے ملاقات کرنے اور انہیں لووڈ ٹرک تیار ہونے کا پیغام پیغام پہنچانے کی بھی ہدایت کررہے ہیں جبکہ معاون خصوصی عطا تارڑ  پر آرٹیکل 228 لگاکر دباؤ ڈالنے کی تجویز بھی پیش کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنی آڈیولیک کو جعلی قرار دیدیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے اس آڈیو کا میرے سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئی نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا“۔

فواد چوہدری نے ایک اورٹوئٹ میں لکھاکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکی ناقابل قبول ہے،پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اس معاملے پر آج غور کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کو دھمکی عمومی یا نارمل بات نہیں ہے، عمران خان بار ایسوسیشن سے مشورہ کے بعد لائحہ عمل دیں گے، اس معاملے کو انتہائ سنجیدگی اور تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر