پیمرا کی پابندی غیرقانونی؛ عمران خان کے مشیر قانون نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
عمران خان کے قانونی مشیر بیرسٹر احمد پنسوتا نے پی ٹی آئی چیئرمین پر پیمرا کی پابندی کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے تحت اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قانونی مشیر بیرسٹر احمد پنسوتا کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز پر چیئرمین کی پریس کانفرنسز، تقاریر اور بیانات پر پابندی لگانا غیر قانونی ہے ۔
پیمرا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی براہ راست اور ریکارڈ تقاریر، پریس کانفرنسز اور بیانات پر پابندی لگانے کے اقدام کو بیرسٹر احمد پنسوتا نے غیر قانونی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
پیمرا نے عمران خان کی لائیو اور ریکارڈ شدہ تقاریر پابندی عائد کردی
بیرسٹر احمد پنسوتا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ پیمرا قوانین کے تحت اس حوالے سے ایک فیصلہ دے چکے ہیں اتھارٹی کو حکم امتناعی جاری کا اختیار نہیں ہے ۔
Prohibition Order by @reportpemra, banning @ImranKhanPTI’s speeches and press conf on all channels is illegal. Minallah J has already held that “..a plain reading of section 27 also, prima-facie, shows that it
does not empower the Authority to issue a blanket prohibition order…” pic.twitter.com/NuLpGHWByF— Muhammad Ahmad Pansota (@Pansota1) March 5, 2023
بیرسٹر احمد پنسوتا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قانونی مشیر ہونے کی حیثیت سے میں نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ پیمرا کے حکم کو غیر آئینی ہونے کی بنیاد پر چیلنج کیا گیا ہے ۔
As @ImranKhanPTI’s legal counsel I have challenged @reportpemra’s illegal Prohibition Order before the Honourable Lahore High Court.
The Order has been challenged on the grounds of being disproportionate, illegal, arbitrary and unconstitutional. The case will taken up tomorrow. pic.twitter.com/Ccrt7lA663— Muhammad Ahmad Pansota (@Pansota1) March 6, 2023
عمران خان کے قانونی مشیر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیمراکے غیر قانونی حکم امتناع، غیر قانونی، من مانی اور غیر آئینی ہونے کی بنیاد پر چیلنج کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت کل ہوگی۔
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے پیمرا کی جانب سے پی ٹی آئی چیف عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنسز پر پابندی کو اظہار افسوس کرتے ہوئے آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا ۔
HRCP deplores @reportpemra's decision to ban @ImranKhanPTI's speeches on electronic media. We have always opposed measures to curb voices in the past – whether under the previous government or earlier – and we stand by our commitment to freedom of speech. pic.twitter.com/T2sEiYjZf7
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) March 5, 2023
کمیشن نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ماضی میں اظہار رائے کو روکنے کے اقدامات کی مخالف کی ہے۔ گزشتہ دور حکومت ہو یا اس سے پہلے کی حکومتیں، آزادی اظہار کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیمرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے کے الزام میں ٹی وی چینلز پر ان کی کوریج پر پابندی لگادی تھی ۔









