صدر مملکت اور عمران خان کی ملاقات؛ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر گفتگو

صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شیخ رشید نے بھی عمران خان سے ملاقات کی

صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے صدر مملکت عارف علوی نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان سے صدر عارف علوی اور مونس الٰہی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد صدر عارف علوی نے  پی ٹی آئی کے سربراہ سے زمان پارک میں ملاقات کی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال زیر غور آئے جبکہ عام انتخابات  پر بھی مشاورت کی گئی  ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس آج زمان پارک میں طلب کیا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور دیگر مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پیمرا کی پابندی پر بھی گفتگو کی جائے گی ۔

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے وزیراعظم  شہباز شریف کو 72 گھٹنے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کردی جائیں ۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ سابق وزیراعظم سے آدھا گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ میں  عمران خان ے مشکل وقت کا ساتھی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیے

آفتاب سلطان کے مستعفی ہوتے ہی نیب نے عمران خان کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا

دوسری جانب  قومی احتساب بیورو (نیب )کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے پہنچی تاہم نیب کی ٹیم کو  سیکورٹی اہلکاروں نے  رہائش گاہ میں جانے نہیں دیا ۔

منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی دو رکنی خصوصی ٹیم چیئرمین پاکستان تحریک عمران خان کے گھر پہنچی تو  عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 24 فروری کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب)  ٹیم نے عمران خان اور بشری بی بی کی طلبی کے نوٹس زمان پارک میں وصول کروا دئیے تھے۔

متعلقہ تحاریر