وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اے ٹی سی کے جج نے وفاقی وزیر داخلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

اینٹی ٹیررسٹ کورٹ (اے ٹی سی) کے جج نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ٹیررسٹ کورٹ (اے ٹی سی) کے جج زاہد اقبال رانا نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پیمرا کی پابندی کے خلاف عمران خان کی دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار

اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال نے رانا ثناء اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 28 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اے ٹی سی کے جج نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تکمیل کے لیے ڈی پی او گجرات کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

وارنٹ گرفتاری گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمہ 2022 میں مسلم لیگ (ق) کے مقامی رہنما کی درخواست پر دائر کیا تھا۔

فاضل جج رانا زاہد اقبال نے آج رانا ثناء اللہ کو طلب کررکھا تھا ، ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے تھے ، تاہم وہ آج پیش نہ ہوئے جس پر جج نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیئے۔

متعلقہ تحاریر