مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں، عمران خان
76واں مقدمہ بغاوت کےزمرے میں درج کیا گیا ہے جس میں کسی افسر کا نام ہےنہ ہی کسی ادارے کی شناخت ظاہرکی گئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ڈرٹی ہیری کا تذکرہ چھیڑ دیا۔
عمران خان کا کہنا ہے مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں، 76واں مقدمہ بغاوت کےزمرے میں درج کیا گیا ہے جس میں کسی افسر کا نام ہےنہ ہی کسی ادارے کی شناخت ظاہرکی گئی ہے
یہ بھی پڑھیے
پیمرا کی پابندی کے خلاف عمران خان کی دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار
سابق وزیراعظم نےاپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ میرےخلاف اب یہ 76واں مقدمہ ہے۔ ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد پر انحصار اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کرنے کی پاداش میں اپنے خلاف غداری کےتازہ ترین مقدمےکیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔
میرےخلاف اب یہ 76واں مقدمہ ہے۔ ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد پر انحصار اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کرنے کی پاداش میں اپنے خلاف غداری کےتازہ ترین مقدمےکیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 6, 2023
انہوں نےمزید لکھا کہ مجھ پر قائم مقدمات کی تعداد تیزی سےبڑھ رہی ہے،76 مقدمات میں دہشتگردی،توہین مذہب،بغاوت کےمقدمات شامل ہیں۔
میرےخلاف اب یہ 76واں مقدمہ ہے۔ ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد پر انحصار اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کرنے کی پاداش میں اپنے خلاف غداری کےتازہ ترین مقدمےکیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 6, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ بغاوت کےمقدمےمیں کسی افسر کا نام ہےنہ ہی کسی ادارے کی شناخت ظاہرکی گئی ہے،جب ذہانت،اخلاقیات اور اقدار سے محروم ٹولہ کسی قوم پر مجرم مسلط کرتاہےتو اسی قسم کے ہتھکنڈےدیکھنےکو ملتےہیں۔