پنجاب پولیس کی روایات برقرار؛ زمان پارک سے دہشتگرد بر آمد کرنے میں مصروف
پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے رہنما کے بیانات کے تحت پنجاب پولیس زمان پارک سے دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے دعوے کرنے جارہی ہے؟۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سے دہشتگردوں کی طرح نمٹا جائے، اس نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد پال رکھے ہیں
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کے دعوے کردیئے ۔
پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کے دوران دروازے توڑ کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کو عدالتی ریلیف ملنے پر مریم نواز غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھرکے اندر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، پیٹرول بم برسائے گئے جبکہ پتھراؤ بھی کیا گیا جس سے پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں کہا ہے کہ اگر زمان پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو اندر سے پولیس پر فائرنگ اور پیٹرول بم کو برسا رہا ہے ؟۔
اب پتہ چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔ pic.twitter.com/j2zMI4b95u
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
مریم نوازنے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک کے اندر تربیت یافتہ دہشتگرد اور شرپسند عناصر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک دہشتگرد تنظیم ہے جس کا سرغنہ عمران خان ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی عمران خان کی رہائش گاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک کو نوگو ایریا بنا رکھا ہے ۔
سندھ کے صوبائی وزیرنے دہشتگرد جتھوں نے زمان پارک کو نوگو ایریا بنایا ہوا ہے۔ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا کر ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے اور ریاست کو یرغمال بنایا جارہا ہے ۔
شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی سربراہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ آئین ان کے ماتحت ہو۔ انہوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ سب سے بڑے بدمعاش ہیں۔
مریم نواز نے ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اب پتہ چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ ۔
کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک! pic.twitter.com/S2uKSS4bEf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
نون لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ اس فتنہ و فساد کو لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے ہیں اور اب اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔
پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہےکہ زمان پارک میں دہشتگردی کے مقدمہ میں آٹھ سال قید کاٹنے والا صوفی محمد کا ایک قریبی رشتہ دار بھی زمان پارک میں موجود ہے ۔
پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے آئی جی پولیس پنجاب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ زمان پارک میں موجود دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک نفاذِ شریعت محمدی سے ہے ۔
لیگی رہنما مریم نواز نے بھی گزشتہ روز ملکی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ایک دہشتگرد ہے اور ادارے اس سے اسی طرح نمٹے جس طرح دہشتگردوں سے نمٹا جاتا ہے ۔