ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو کو لیگی رہنماؤں نے مریم سے متعلق قرار دی
ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک میں دونوں شخصیات کسی خاتون سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسے سبق سکھانے کی بات کی جسے نون لیگ کے رہنماؤں نے مریم نواز سے متعلق قرار دیا، لیگی رہنماؤں نے کہاکہ مریم کو قتل کرنے کی گفتگو ہو رہی ہے
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں خواجہ طارق رحیم سے پنجاب زبان میں کسی خاتون سے متعلق گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورخواجہ طارق رحیم کی کسی خاتون کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، لیگی رہنماؤں نے اسے مریم نواز سے متعلق گفتگو قرار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلیے عدالتی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مبینہ آڈیو لیک میں وکیل خواجہ طارق رحیم نے ثاقب نثار سے پنجابی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے نام لیے بغیر کہا کہ یہ خاتون جو بول رہی ہے اس کو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں دعا سلام کے بعد مبینہ طورپر خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ سر، اسکا جواب کوئی اچھی طرح دیں، یہ جو باتیں کرتی ہیں۔ثاقب نثار پوچھتے ہیں کہ ’کس کو ؟۔
طارق رحیم نے کہا کہ یہ جو خاتون بولتی ہے جس پر ثاقب نثارنے کہا کہ سرمیں نے پتہ ہے اس بارے کیا سوچا تھا؟مجھے بڑے تارڑ صاحب کی بات یادآگئی ( کتے بھونکتے رہیں تو دور کھڑے رہیں)۔
خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ یہ بھی بات ٹھیک ہے،آپ نے اے آروائے پر ایک جواب اچھا دے دیا۔ ثاقب نثار بولے کہ شکرالحمدللہ، میرے اندر حوصلہ ہے کہ میں برداشت کرسکتا ہوں۔
ثاقب نثارنے کہا کہ میں پریشان نہیں، جب ضرورت ہوئی تو آپ کو بتادیں گے، آپ کچھ کردینا، آپ دھماکا کردیں مجھے پتہ ہے۔ خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ آپ بتا دینا ہے، ویسا ہی ہو جائے گا۔
لیگی رہنما مریم نوازکے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو لیک کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں شخص مریم نواز کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں ۔
ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز شریف صاحبہ کے متعلق گفتگو ۔۔۔ pic.twitter.com/nrcPWgIomc
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) March 20, 2023
پاکستان مسلم لیگ نون سندھ کے جنرل سیکرٹری عثمان جنجوعہ نے بھی دعویٰ کیا کہ خواجہ طارق رحیم اور ثاقب نثار نے نائب صدر مریم نواز کو مارنے سے متعلق بات چیت کی ہے ۔
ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک
اس کو (مریم نواز) کو کہیں باہر ٹھوک دیتے ہیں : خواجہ طارق رحیم
جب ضرورت پڑے گی آپ کو بتا دیں کہ آپ کردینا : ثاقب نثار pic.twitter.com/I1xwehppcm— عثمان جنجوعہ (@UsmanJanjua01) March 20, 2023