حنا پرویز بٹ ایم فلِ انِ ایجوکیشن کا ارادہ ظاہر کرنے پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں

نون لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ایم فلِ انِ ایجوکیشن کرنے کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان  کی ٹرولنگ شروع کردی، تحریک انصاف کے  رکن قومی اسمبلی ساجد خان نے کہا کہ صحیح فیصلہ کیونکہ اس بار تو رکن اسمبلی نہیں بننا ہے

پاکستان مسلم لیگ نون کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایم فلِ انِ ایجوکیشن کرنے کا رادہ ظاہر کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرول کرتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا شروع کردیا ۔

نون لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے منتطع تعلیمی سلسلے کو دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایم فلِ انِ انگلش کرنے کا رادہ ظاہر کیا تو سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو ٹوئٹر پر شدید ردعمل کا سامنا

ٹوئٹر ہینڈل سے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ الحمدللّٰہ جی آر ای (GRE) ٹیسٹ پاس کرلیا ہے، انہوں نے ایم فلِ انِ ایجوکیشن کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ لائف کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔

لیگی خاتون رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے ایم فلِ انِ ایجوکیشن میں ایڈمیشن لینے پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ساجد خان نےکہاکہ "صحیح فیصلہ کیونکہ اس بار تو رکن اسمبلی نہیں بننا ہے” ۔

نجی ٹی وی نیو نیوز سے وابستہ اسپورٹس جرنلسٹ ارسلان جٹ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ "میں اپنے ریسرچ تھیسیسز میں بھی حناپرویز بٹ صاحبہ کی رہنمائی لینا چاہوں گا۔

ایک صارف  نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میٹرک  تو کرلو جبکہ  ایک اور صارف نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حنا پرویز بٹ سے پو چھا کہ تم نے تو میٹرک میں ہی ایم فِل نہیں کر لیا تھا ؟۔

عامر نامی ایک صارف نے کہا کہ اتنا پڑھنے کے بعد بھی مریم نواز کا گلاس ہاتھ میں تھامنا ہے تو پڑھائی سے بہتر ہے کئی سے اعزازی ڈگری لے لو مگر علم کی توہین نہ کیا کرو ۔

متعلقہ تحاریر