وفاقی حکومت نے یوتھ پروگرام کے 15 منصوبوں کے لیے 150 ارب روپے مختص کردیئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق کہ ملک کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں تعلیم اور ہنر کے ذریعے بااختیار بنایا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی حکومت کا 150 ارب مالیت کے پی ایم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکیج کا آغاز ، لیپ ٹاپ ، اسکالرشپ ، کہیں الیکشن کی تیاری تو نہیں کی جاری۔

وفاقی حکومت نے نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خاص پیکج شروع کردیا ہے۔ یوتھ کے 15 منصوبوں میں 150 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ 60 ہزار انٹرشپ، بلوچستان، فاٹا کے لیے 5 ہزار اسکالرشپ، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسیکم ، ایک لاکھ نوجوانوں کو اسکلز، ایک ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپ امریکہ کی اعلیٰ یونیورسٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب میں ان منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق کہ ملک کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں تعلیم اور ہنر کے ذریعے بااختیار بنایا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج اس کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے جسکے تحت ملک کے نوجوانوں کے کیے 15 منصوبوں شروع کئے گئے ہیں تاکہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے 

مجریہ 1973 کی بقا پاکستان کی بقا ہے، جاویدمیمن

 وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب میں گالی دیدی

احسن اقبال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 150 ارب کے منصوبے پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلیں گے اور وہ معاشرے کہ ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بااختیار نوجواں انٹرن شپ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے نوجوان گریجویٹس کو 60,000 روپے بامعاوضہ انٹرن شپ دی جائیں گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی طرح وزیراعظم کا یوتھ لیپ ٹاپ پروگرام حکومت کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ پروگرام کے تحت پبلک سیکٹر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے 100,000 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

ماضی میں نظر انداز کیے گئے بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلباء کے لیے 5000 وظائف کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کو 5000 وظائف دیے جائیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی نے ریمارکس دیئے کہ یہ وظائف بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلباء کو متعلقہ شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے ملک کے 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے اور اس مقصد کے لیے 40 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر نے ینگ پیس ڈیولپمنٹ کور (YPDC) سے بھی حلف لیا جو ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے منسلک تھے۔ YPDC کا کلیدی مقصد نوجوانوں کے لیے اکٹھا ہونا، خیالات کا تبادلہ کرنا، اور ایسے منصوبوں پر تعاون کرنا ہے جو امن کو فروغ دیتے ہیں اور اپنی برادریوں میں تنازعات اور تشدد کی بنیادی وجوہات کو دور کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر