حکومت نے چاند کی رویت کی شہادت کے لیے وٹس ایپ نمبر جاری کردیئے

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے درخواست کی ہے کہ  تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

پاکستان میں پہلی بار عوام چاند کی شہادت براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیج سکیں گے، وٹس ایپ نمبر جاری کردیئے گئے۔

ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج پشاور اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ہوں گے۔

شہری چاند دیکھنے کی شہادت اب براہ راست رویت ہلال کمیٹی کو ریکارڈ کرا سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے رابطہ کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نمبر جاری کر دیئے ہیں ، شہری 03219410041 اور 03339100619 پر چاند کی گواہی دے سکیں گے۔

رویت ہلال کمیٹی سے 03006831822 اور 0919330427 پر بھی رابطہ کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیے

زمان پارک آپریشن: توہین عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ مولانا سید عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ رویت ہلال کمیٹی  ماہ رمضان 1444 کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کرے گی۔

مركزی و زونل ممبران پشاور ، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے درخواست کی ہے کہ  تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر