آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدے کیلئے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کا مطالبہ
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کے بغیر قرض پروگرام بحال نہیں ہوسکےگا ،پاکستان دوست ممالک سے معالی معاونت حاصل کرے جس کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ممکن ہو سکے گا
انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مشورہ دیاہے کہ دوست ممالک سے مالی معاونت اور فوری طور پر معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کرکے اعتماد بحال کرے جس کے بعد اسٹاف لیول معاہدے ممکن ہو سکے گا ۔
انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) حکام نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ اعتماد بحال ہو جبکہ دوست ممالک سے معالی معاونت بھی حاصل کی جائے جس کے بعد اسٹال لیول معاہدے ممکن ہو سکے گا ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی بلز کی زائد پالیسی ریٹ پر نیلامی؛ شرح سود میں مزید اضافے کا امکان
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں جس میں مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت بڑے چیلنجز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر کردیئے ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گنجائش دی گئی جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنڈزکی تقسیم کی اجازت دی گئی ہے ۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر مذاکرات کیے گئے۔پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں،پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے۔
جولیا کوزک نے کہا کہ پاکستان دوست ملکوں سے معاونت کو بروقت یقینی بنائے ۔دوست ملکوں سے بروقت معاونت سے اسٹاف لیول معاہدہ ممکن ہے جبکہ دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کے لیے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو۔
آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈاریکٹر جولیا کوزک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ سے دیگر امدادی ادارے بھی آگے آئیں گے۔عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت تمام امدادی ادارے قرض پروگرام میں اصلاحات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی آئی ایم ایف کی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔آئی ایم ایف بھی امدادی ملکوں اور اداروں سے فنڈنگ کی یقین دہانی چاہتاہے۔