ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کا وزیراعظم کے نام خط، کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی

ایف بی آر ملازمین نے خط میں تفصیل سے بتایا ہے کہ ہمارے گھریلو اخراجات تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ تنخواہ کم ہے۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ ریونیو ملازمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا دیا ہے ، خط میں ملازمین نے اپنی مالی مشکلات کے پیش نظر وزیراعظم سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

ایف بی آر کے ملازمین کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے نہیں ہورہے۔

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین نے خط میں تفصیل سے بتایا ہے کہ ہمارے گھریلو اخراجات تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ تنخواہ کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اہم سوالات کے ساتھ سپریم کورٹ میں نئی آئینی درخواست دائر

مفت آٹے کیلئے 72 ارب روپے ہیں مگر الیکشن کے لیے نہیں، صحافی کا حکومت سے شکوہ

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر تنخواہ نہیں بڑھا سکتے تو کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے۔ مہنگائی کی وجہ سے تمام تنخواہ خرچ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے مستقبل کے لیے کوئی جمع پونجی جمع نہیں ہوپارہی۔

وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو ملازمین کی جانب سے یکم اپریل سے کرپشن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان لینڈ ریونیو ملازمین کا کہنا ہے کہ یا تو ایگزیکٹو الاؤنس میں اضافہ کیا جائے یا پھر یکم اپریل سے کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے اگر تنخواہ نہ بڑھائی گئی تو گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے ملازمین کرپشن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر